اہم خبریںجرم وسزا

ڈی جی نیب لاہور سمیت متعدد افسران کے تقرر تبادلے کر دیئے گئے

CEO:Ch Arshad mahmood Ghumman

اسلام آباد( ٹی این آئی نیوز)احتساب بیورو نے اپنے ڈی جی سطح کے متعدد افسران کے تبادلے کردیے۔چیئرمین نیب نے گریڈ 21 کے پانچ افسران کے تقرر وتبادلوں کی منظوری دیدی۔ شہزاد سلیم کو نیب ہیڈکوارٹر بھیج دیا گیا جبکہ ان کی جگہ گریڈ 21 کے جمیل احمد کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا۔

 

ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ مرزا سلطان محمد سلیم کو نیب اسلام آباد سے نیب سکھر جبکہ گریڈ مرزا محمد عرفان بیگ کا نیب سکھر سے نیب اسلام آباد تبادلہ کرکے ڈی جی ٹریننگ مقرر کردیا گیا۔ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کا اسلام آباد تبادلہ کرکے انہیں ڈی جی اے اینڈ پی تعینات کردیا گیا۔ جبکہ نیب ہیڈ کوارٹر میں تقرری کے منتظر جمیل احمد کا اسلام آباد سے نیب لاہور تقرر کردیا گیا۔اسی طرح مسعود عالم خان کو اے اینڈ پی ڈویژن نیب اسلام آباد سے ہیڈکوارٹر میں ڈی جی نیب آپریشنز تعینات کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button