اہم خبریں

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کرپشن  پر 125 ملازمین کو ملازمت سے  برطرف کردیا

CEO:Ch Arshad mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی نیوز)سینئر ممبر  بورڈ آف ریونیو پنجاب بابرحیات تارڑ کی زیر صدارت فل بورڈ اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ بورڈ  آف ریونیو، لینڈریکارڈ اتھارٹی اور فیلڈ  دفاتر میں بدعنوانی پر 471 افسران  و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے  جن میں سے 125 ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔

 

اجلاس میں بتایا گیا کہ دوران کارروائی  22 ملازمین کو جبری ریٹائراور 50 ملازمین کی سروس ضبط کی گئی جب کہ 262 افسران و اہلکاروں کو دیگر محکمانہ سزائیں دی گئی ہیں۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو  پنجاب بابرحیات تارڑ کا کہناتھا کہ بورڈ آف ریونیو میں کرپشن کےخلاف زیرو ٹالرنس ہے جب کہ احتساب کے نظام سے گڈ گورننس کو فروغ دیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button