
موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کئی بحرانوں کا شکار ہے۔راناشمیم احمد ایم این اے
By Editor Arshad mahmood Ghumman
لاہور(ٹی این آئی نیوز)موجودہ حکمرانوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے ان کی نااہلی کی وجہ سے 22 کروڑ عوام سےمزید مہنگائی کی قوت برداشت ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ان کا ٹھہرنا اب نا ممکن ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار ن لیگی راہنما چیئرمین امور کشمیر گلگت بلتستان رانا شمیم احمد خان ایم این اے نے ٹی این آئی نیوز ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں عوام کو ریلیف پیکج دیئے گئے یہاں تک کےملک میں بجلی کے بحران کا خاتمہ کیا گیا میرٹ پر نوکریاں فراہم کی گیئں سی پیک ،موٹروےجیسے بڑے منصوبوں پر تیزی سے کام کیا گیا اور آج موجودہ حکومت نے ساڑھے تین سال میں غریب آدمی سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ملکی سطح پر کوئی پالیسی نہیں جس پر وہ عملدرآمد کر سکیں رانا شمیم احمد نے کہا کہ 22 کروڑ عوام موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کئی بحرانوں کا شکار ہے اب میاں نواز شریف کی طرف دیکھ رہیں کہ وہ کب واپس آکر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچائیں۔انہوں نے کہا حکومت کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں بری طرح شکست کھانے کے بعد اب پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار رہے ہیں۔
