
اہم خبریں
23 مارچ نوازشریف کا ملک واپسی پر غور ، ن لیگی پارٹی راہنماوں نے تیاریاں پکڑ لیں
CEO:ch Arshad mahmood Ghumman
لاہور(ٹی این آئی نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی کا معاملہ، ن لیگ کی قیادت نے لیگی قائد کی واپسی کے لیے تاریخوں پر غور شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو لانگ مارچ کے دن لاہور پہنچنے کی تجویز دے دی۔ لیگی قیادت کی جانب سے نواز شریف کو 23 مارچ کو لاہور ائیرپورٹ اترنے کا مشورہ دیا گیا۔ نواز شریف کو لینے لانگ مارچ کے شرکاء خود ائیر پورٹ جائیں گے۔ ائیر پورٹ سے ہی نواز شریف کی قیادت میں لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گا۔ نواز شریف نے جنوری کی بجائے مارچ میں وطن واپس کی تجویز سے اتفاق کیا۔ حتمی فیصلہ مزید مشاورت سے ہو گا
