
لندن ملاقاتیں:نواز شریف نے عمران حکومت کے خلاف اپنی حکمت عملی تیار کر لی۔
CEO:ch Arshad mahmood Ghumman
لاہور (ارشدمحمود گھمن،ٹی این آئی نیوز)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کہ لندن میں اہم ملاقاتیں جسمیں وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانے کے ٹا سک بھی شامل ہیں.

ذرائع کی خبر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نواز شریف نے ان شخصیات کو باور کرایا وزیراعظم عمران خان اپنی ساڑھے تین سالہ کی ناقص کارکردگی کو چھپانے کی خاطر سیاسی شہید کا مقام حاصل کر نا چاہتے ہیں مگر میں ایسا نہیں ہونے دوں گا

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے تاکہ عوام ان کی نااہلی سے واقف ہو سکے ہم ایسا موقع عمران خان قطعا فراہم نہیں کرنا چاہتے جس سے وہ دوبارہ مظلوم بن کر عوام کو گمراہ نہ کر سکے مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے تاکہ آئندہ ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف صفحہ ہستی سے مٹ سکے ۔

ذرائع نے کہا کہ مشکل وقت کا مقابلہ ہم کرچکے ہیں آنے والا ایک ایک دن ن لیگ کی مقبولیت کا دن ہے۔ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف نے ملاقات کرنے والوں کو اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی ڈھیل صرف اور صرف 22 کروڑ عوام کے ساتھ ہے اور رہے گی۔

