انٹرنیشنلپاکستان

نوازشریف کی مشکلات میں اضافہ،’وزیراعظم نے اہم ادارے کو بڑا حکم دیدیا

Editor Arshad mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کا معاملہ، نواز شریف کی نئی موصول ہونے والی رپورٹس پر پھر میڈیکل بورڈ سے ایڈوائس طلب حکومت نے پہلے سے قائم میڈیکل بورڈ کو ہی رپورٹ کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

 

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نئی موصول ہونے والی رپورٹس پر پھر میڈیکل بورڈ سے ایڈوائس طلب کی۔حکومت نے پہلے سے قائم میڈیکل بورڈ کو ہی رپورٹ کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی،‏ یہ بورڈ 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا،بورڈ کے کنوینئر پروفیسر عارف ندیم ہیں۔ممبران میں پروفیسر غیاث النبی طیب، پروفیسر ثاقب سعید، پروفیسر شاہد حمید شامل ہیں۔

 

علاوہ ازیں پروفیسر بلال ایس محی الدین، پروفیسر امبرین حمید،پروفیسر شفیق الرحمن، پروفیسر مونا عزیز، پروفیسر خدیجہ عرفان خواجہ ممبران میں شامل ہیں۔میڈیکل بورڈ گزشتہ ماہ بھی ادھوری میڈیکل رپورٹس پر رائے دینے سے معذرت کر چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button