
اہم خبریں
اپوزیشن کی چوھدری برادران سے ملاقاتوں کو مونس الٰہی نےسیاسی تماشہ قرار دے دیا؟
Editor Arshad mahmood Ghumman
اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے وزیراعظم کو ساتھ نبھانے کی یقین دہانی کرادی۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں مونس الٰہی نے گزشتہ دنوں اپوزیشن رہنماؤں کی چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سے ملاقات پر وزیراعظم کو اطمینان دلایا۔
چوھدری مونس الہی نے کہا کہ جو سیاسی ماحول بنا ہوا ہے اس میں کوئی ایسی چیز نہیں، ایک تماشہ بنا ہوا ہے لیکن ہم سیاسی لوگ ہیں کوئی گھر آئے تو اسے ویلکم کرتے ہیں۔مونس الٰہی کا کہناتھا کہ سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں، ہمارا آپ سے تعلق نبھانے کے لیے بنا ہے۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم سے کہا کہ گزارش ہے پی ٹی آئی والوں کو تگڑے طریقے سے کہہ دیں گھبرانا نہیں ہے۔
