
(پی ٹی آئی)راہنما یونس انصاری نے دعویٰ کیا ہےکہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 6 ممبران عمران خان کے ساتھ ہیں
Editor Arshad mahmood ghumman
لاہور(ٹی این آٸی نیوز)پی ٹی آئی راہنما یونس انصاری نے دعویٰ کیا ہےکہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 6 ممبران عمران خان کے ساتھ ہیں۔ایک بیان میں یونس انصاری کا کہنا تھا کہ ان کی قیادت میں ن لیگ کے 6 ارکان کل وزیراعظم سے ملیں گے۔ان کے علاوہ مسلم لیگ ن کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ہمارےگروپ کے ارکان کی تعداد7 ہے، پنجاب کی سیاست میں وزیراعظم کے فیصلے کے ساتھ ہیں، وزیراعظم اگر پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کریں گے تو حمایت کریں گے۔
اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ نامزد ہونے پر ن لیگ کے 15 مزید ارکان ووٹ دیں گے۔خیال رہےکہ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ لےلیا گیا ہے۔مونس الٰہی کا کہنا ہےکہ حکومت نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کردیا ہے اور پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننےکی وزیراعظم کی آفر قبول کرلی ہے۔
