
پاکستان
وزیراعظم کاعثمان بزدار کو جنوبی پنجاب کا وزیر اعلی بنانے پر غور؟
Editor Arshad mahmood ghumman
لاہور(ٹی این آٸی نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو استعفے کے بعد کہاں ایڈجسٹ کیا جائے؟ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے سرجوڑ لئے،عثمان بز دار کو وزیر اعلی جنوبی پنجاب بنانے پر غور شروع کردیا گیا۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کے بعد پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اس بات پر غور کررہی ہےکہ انہیں حکومت میں کہاں ایڈجسٹ کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے جوتجویز زیرغور ہے۔ اس تجویز کے مطابق عثمان بزدار کو جنوبی پنجاب کی قرار داد کی منظوری کےبعد وزیر اعلی کا عہدہ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسا عہدہ عثمان بزدار کو دیا جائے اس کا حتمی فیصلہ وزیرا عظم قیادت کے ساتھ مشاورت سے کریں گے۔
