اہم خبریں

وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط آج سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کردیا

Editor Arshad mahmood ghumman

اسلام آباد( ٹی این آٸی نیوز)وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط آج سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کردیا۔وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب میں الیکٹرانک پاسپورٹ سہولت کا اجرا کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران نئی چیز نہیں ہے،

 

سیاسی بحران تو ملکوں میں آتے رہتے ہیں اور تحریک عدم اعتماد ایک بھی جائز جمہوری اور آئینی طریقہ ہے، لیکن میرے خلاف عدم اعتماد کی یہ تحریک غیرملکی ہے اور باہر سے پاکستان کے خلاف سازش ہے۔عمران خان نے کہا کہ یہ جو سازش ہے میرے پاس اس کے دستاویزی ثبوت موجودہیں جو آج سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا کہ کن ممالک اور لوگوں نے یہ دھمکی دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button