پاکستان

وزیراعظم نےعام سفارتی عمل کو متنازع  بنایاہے،ملک گواہ ہےکہ ہم کئی سال سے سیاسی جدوجہدمیں شریک ہیں۔بلاول بھٹو

Editor Arshad mahmood ghumman

اسلام آباد (ٹی این آٸی نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے فرائض کے مطابق ایک کام بھی نہیں کیا، جاتے جاتے وزیراعظم خارجہ پالیسی، معیشت اور اداروں پر حملہ آور ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  بلاول نے کہا کہ عمران خان جاتے جاتے اداروں کو نقصان پہنچا رہا ہے، خط کا جھوٹ بول کر عوام کو ورغلانے کی کوشش ہو رہی ہے،  وزیر اعظم کی حیثیت سے ایسا کام کرنا ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، لیٹر کا شوشہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا ہے جو خطرناک ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی حثیت سے ایسا کام کیا جاتا ہے تو اس سے ملک کا نقصان ہوتا ہے ، عمران خان خان23 فروری کو روس گئے ، کیا 23 فروری سے پہلے ہم شہباز شریف کے  پاس تحریک عدم اعتماد کا آپشن لے کر نہیں گئے؟ کیا ہمیں پہلے سے پتا تھا کہ آپ نے روس جانا تھا اور روس نے جنگ کرنی تھی؟

 

بلاول نے کہا کہ ہم نے جنوری میں عوامی مارچ اور عدم اعتماد کا فیصلہ کیا تھا، کیا ہمیں پہلے سے معلوم تھا کہ عمران خان نے روس جانا ہے؟ کیا ہمیں پہلے سے علم تھا کہ ان کے خلاف عالمی سازش ہو رہی ہے؟چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے، ایسا جھوٹ تو بولیں جس پر کوئی بھروسہ تو کرسکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عدم اعتماد پُر امن طریقے سے ہو، وزیراعظم نےعام سفارتی عمل کو متنازع  بنایاہے،ملک گواہ ہےکہ ہم کئی سال سے سیاسی جدوجہدمیں شریک ہیبلاول نے کہا کہ پہلے عمران خان کہتے تھے کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد پیش کرکے ہمیں بہت بڑا تحفہ دیا، پھر کہنا شروع کردیا کہ عدم اعتماد عالمی سازش ہے، انہیں خودفیصلہ کرنا ہے یہ ہمارا تحفہ ہے یاعالمی سازش ہے؟

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئینی جمہوری پارلیمانی طریقہ کار کو متنازع  نہ بنایا جائے، وزیر اعظم سیف یا بیک ڈور ایگزٹ ڈھونڈنےکی بجائےاس عمل کا مقابلہ کریں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا اختلاف یہ ہےکہ آپ ایک سلیکشن کے ذریعے قوم  پر مسلط کیے گئے، جب ہمارا عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گا تو  میرا اور  آپ کا جھگڑا ختم۔بلاول نے کہا کہ سیاسی جماعتوں، اداروں، اسپیکر سے اپیل ہے کہ وقت آگیا ہے کہ سب ہوش کے ناخن لیں، ہم جمہوریت کی بحالی کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں، سب سمجھتے ہیں کہ الیکشن ریفارمز کے بعد جلد سے جلد الیکشن ہونے چاہئیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ایک عمران کی انا، رونے دھونےکی وجہ سے پاکستان کی قسمت کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے، ہم عمران خان کا ہر الزام، جھوٹ کا جواب دینا جانتے ہیں، اتوار کو ووٹنگ ہے، امید رکھتے ہیں اس  وقت تک کوئی غیرجمہوری قدم نہیں اٹھایا جائیگا، یہ تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ جانے والا شور کر رہا ہے۔بلاول کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی تو خود چل کر  رائے ونڈ آئے تھے،عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو خود چل کر مودی کے پاس گئے، کون تھا جو کہتا تھا کہ دعا ہے مودی الیکشن جیت جائے؟ آپ تو مودی کے الیکشن ایجنٹ بن گئے تھے، میں نے اس وقت کہا تھا کہ مودی سے یہ امیدیں نہ رکھیں

 

انہوں نے کہا کہ عمران نے باتیں تو بڑی بڑی کیں لیکن کام کچھ نہیں کیا، آپ نے امریکا کو خوش کرنے کیلئے تین سال میں افغانستان میں کیا کچھ نہیں کیا، عمران نے امریکا کے ساتھ دوستی، اچھے تعلقات رکھنے کیلئے کیا کچھ نہیں کیا، ٹرمپ سے ہاتھ ملاکر کہتا تھا ایک اور  ورلڈکپ جیت لیا، مِنی ٹرمپ بن گیا تھا۔بلاول نے کہا کہ انٹرویو میں ایبسلیوٹلی ناٹ کہنا تو بہت آسان ہے، عرب اسپرنگ کے وقت ہم پر بڑا دباؤ تھا ہم نے غیر جانبدار رہ کر دکھایا۔بلاول نے مزید کہا کہ  اگر واقعی دھمکی تھی تو اس وقت قدم اٹھانا چاہیے تھا اتنا انتظار کیوں کیا گیا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button