
پاکستان
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے نالہ لئی کو منحوس قراردے دیا؟
Editor Arshad mahmood ghumman
اسلام آباد (ٹی این آٸی نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے نالہ لئی کو منحوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی اس پر کام کرنے لگتا ہوں حکومت تبدیل ہو جاتی ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے سیاست کے 50 سال اس نالہ لئی میں غرق ہو گئےان کا کہنا تھا کہ نالہ لئی منحوس ہے، جب بھی اس پر کام کرنے لگتا ہوں حکومت ہی تبدیل ہو جاتی ہے۔دوسری جانب شیخ رشید نے یہ اعلان بھی کیا کہ عید کے بعد وہ کسی ایک ٹی وی پر بطور اینکر بھی آ سکتے ہیں۔
