اہم خبریں

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا کل پہلا روزہ ہوگا

Editor Arshad mahmood ghumman

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔لاہور اور اسلام آباد میں رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی اور ان شہروں کی زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شہادتوں کو آگاہ کیا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے اور  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد چاند کی رویت کا حتمی اعلان کریں گے۔سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ  ہے جبکہ امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ میں بھی ماہ صیام کا آغاز ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button