اہم خبریں

خاتون اول کی قریبی فرح خاں سمیت 4بیوروکریٹس پکڑے جاٸیں تو عمران خاں کے وزیر اعلی عثمان بزدار کی کرپشن کی داستانوں کی لاٸنیں لگ جاٸیں گی۔ پی ٹی آٸی کے سابق وزیر کی پریس کانفرنس

Editor Arshad mahmood ghumman

لاہور(ٹی این آٸی نیوز) علیم خان گروپ کے سربراہ علیم خان کی میڈیا سے گفتگو کرتے عمران خان کو چیلنج کیا کہ ہمت ہے تو میرے ساتھ مقابلہ کرو۔خان صاحب آپ کو بتایا تھا کہ کمشنراورایس پی لگانے کے الگ الگ ریٹ ہیں۔تفصیلات کےمطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتےعلیم خان کا کہناتھا کہ جس بنیاد پر مجھے جیل میں ڈالا گیا اس کے ثبوت سامنے لائے جائیں،کرپشن کی تھی تو میرے خلاف ریفرنس کیوں نہ بنایا گیا،مجھ سے آدھی قربانی بھی کسی نے دی ہے تو عمران خان سامنے لائیں،

 

میراکاروبارتھاحکومت کےخلاف کھڑےہونامیرےلیےآسان نہیں تھاعمران خان کے ساتھ دھرنےمیں 126دن رہا،دھرنے کےدوران ڈیزل،پانی اور کھانا پہنچانا میری ذمہ داری تھی،2010سے2018تک تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا رہا،غداری کاالزام لگانےوالوں کو کہتاہوں سب سے زیادہ قربانی میں نے دی،بزدارکووزیراعلیٰ لگاناتھالگادیتےلیکن مجھےکیوں نیب کےپاس بھجوایا،ایسی کیا غلطی کی جو 4 مرتبہ نیب میں بلایاگیا،چوتھی بار نیب دفتر گیا تو خبر ملی عثمان بزدار وزیراعلیٰ بنادیئےگئےعلیم خان گروپ کے سربراہ علیم خان کا کہناتھا کہ 6ماہ بعدجب عثمان بزدارکوہٹانےکی خبر چلی تومجھےدوبارہ نیب کانوٹس آیا،پی ٹی آئی کےپنجاب میں183ممبران ہیں لیکن آپ نےپرویزالہٰی کووزیراعلیٰ نامزدکیا،ایم این اےکے5ووٹ لینےکیلئےآپ نےپرویزالہٰی کونامزدکیا،پرویزالہٰی کوسب سےبڑاڈاکومیں نےنہیں آپ نےکہاتھا،مونس الہٰی نےخریدوفروخت کابازارلگایاہے۔
عمران خان کو کہتاہوں اگر سچے ہیں تو آئیں مقابلہ کریں،

 

عمران خان ہمت کرو آؤ میرے سامنے اور مقابلہ کرو،خان صاحب کیاجب آپ اپوزیشن میں تھےتوامریکی سفیرسےنہیں ملتےتھے؟اگر آپ میں ہمت ہے تو بولیں چودھری سالک نے پیسے لیے،طارق چیمہ پر بھی الزام لگائیں کہ انہوں نے پیسے لیے،جب آپ کےساتھ تھےتومحب وطن اورجداہوئےتوغداربن گئے،بڑا دکھ ہواجس شخص کےساتھ 10سال لگائے وہ قوم کے ساتھ مخلص نہیں۔

 

خان صاحب آپ کو بتایا تھا کہ کمشنراورایس پی لگانے کے الگ الگ ریٹ ہیں،جس کرپشن کی بنیادپرمجھےجیل میں ڈالاگیا،آپ کو تو شرم نہیں آتی اپنے مخلص دوست کو جیل میں ڈال دیا، عمران خان اس کےثبوت قو م کودکھائیں،پنجاب کی بیورو کریسی میں فرح کا کیا کردار تھا،عدم اعتمادپیش ہونےکےبعدآپ اسمبلیاں نہیں توڑسکتے،ووٹ ڈالنےکے2منٹ بعداپنااستعفیٰ پیش کروں گا۔
پنجاب میں سب سے زیادہ ہدف مجھے بنایا گیا،اگر آپ کو5سیٹوں کیلئےاتحاد کرناتھا تو پھر تحریک کیوں چلائی؟خان صاحب عثمان بزدار کی ایک ایک کرپشن کی بات آپ کو بتائی،جب پنجاب کے4بیوروکریٹ پکڑےگئےتوسب کچھ سامنےآجائےگا۔کل پوری قوم نے دیکھا کہ عمران خان کے نمبر پورے نہیں تھے، عمران خان نے اپنے مخلص ساتھی کو جیل میں ڈال دیا، جہانگیر ترین کی بیٹیوں کے خلاف پرچے کرادئیے، آپ کو بےعقل، خاموش رہنے والے اور کرپٹ لوگ چاہیئں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button