
ایوان وزیراعلی میں سابق وزیراعظم عمران خان کےوسیم اکرم پلس کا آخری اننگز کے اوور میں محکمہ مواصلات وتعمیرات پنجاب میں چھکا
اپنے کزن فیاض بزدار کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دلوا کر چیف انجینئر تعینات کروا لیا
لاہور (ارشدمحمودگھمن ایڈیٹر ٹی این آئی نیوز)
ایوان وزیراعلی میں سابق وزیراعظم عمران خان کےوسیم اکرم پلس کا آخری اننگز کے اوور میں محکمہ مواصلات وتعمیرات پنجاب میں چھکا،اپنے کزن فیاض بزدار کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دلوا کر چیف انجینئر تعینات کروا لیا مذکورہ آفیسر کو فیلڈ کا کوئی تجربہ نہیں مگر سینئر افسران کو نظر انداز کر کے کزن کو پرموٹ کرنے کا سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے نوٹیفکیشن کروانے کا انکشاف، اس ضمن میں سینئر افسران سراپا احتجاج نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے سابق وزیر اعلی کے ایما پرمیرٹ کو نظر انداز کرنے کا نوٹیفکیشن ڈی نوٹیفائڈ کرنے کامطالبہ


تفصیلات کے مطابق محکمہ مواصلات وتعمیرات پنجاب میں سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنی اننگز کا آخری اوور کھیلتے ہوے اپنے کزن فیاض احمد بزدار جو گریڈ 19 میں بطور ایس ای تعینات تھا کو ایک ہی جھٹکے میں ایس ای سے چیف انجینئر کا سفر طے کروا دیا ہے چیف سیکریٹری پنجاب کی زیر صدارت گریڈ 19 سے گریڈ 20 کی پرموشن بورڈ کے اجلاس میں بغیر پیشگی ایجنڈا سیکریٹری مواصلات وتعمیرات پنجاب کیپٹن اسد نے اپنے محکمہ کے جونیئر افسران کی لسٹ پیش کر کے پرموٹ کروا لیا
ذرائع سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے چیف سیکریٹری اور سیکرٹری مواصلات وتعمیرات پنجاب کو پریشرائز کر کے اپنے کزن سمیت متعدد افسران کو نوازنے کے لئے ریگولر افسران کو نظر انداز کر کےاپنے منظور نذر افسران کوگریڈ 20 میں ترقیاں دلوا کر ریگولر افسران کو ان کےسروس ریکارڈ مکمل نہ ہونے کے الزامات لگا کر پس پشت ڈلوا دیا گیا ہے یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مذکورہ افسران کی پرموشن بورڈ میں اینٹی کرپشن پنجاب سے کرپشن،بے ضابطگیوں کے حوالے سے درج مقدمات کے کلیرنس سرٹیفکیٹ بھی شامل ہو تا ہے ذرائع کے مطابق اس سرٹیفکیٹ کو بھی نظر انداز کر دیا گیا ہے
جن افسران کو ترقیاں دلوائی گیئں ان میں وزیر اعلی کے کزن فیاض احمد بزدار سمیت چیف انجینئر خاور زمان،میر محمد عثمان،زبیر لطیف،اظفر محمود،سہیل اکرم،نوید احمد بھٹی،اور عبدالقیوم شامل ہیں جبکہ نظر انداز کرنے والوں میں سعید احمد،امتیاز احمد،شہزاد حسین،حبیب الحق رنداھوا وغیرہ شامل ہیں جبکہ محکمہ مواصلات وتعمیرات پنجاب میں اپنے من پسند افسران کی تعیناتی کروانے کے لئے ریگولر چیفانجینئرز انور محمود،خرم خاں،ندیم الدین اور انصر محمود کو محکمہ سے باہر بھیج دیا گیاذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری پرموشن بورڈ اجلاس سے پہلے پری بورڈ میٹنگ ہوتی ہے جس میں میرٹ پر آنے والے افسران کوکچھ روز بعد چیف سیکریٹری پرموشن بورڈ کے ایجنڈے میں شامل کر کے اجلاس طلب کیا جاتا ہے مگر وسیم اکرم پلس کے حکم پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب بورڈ کے افسران نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ایجنڈے کے بغیر پرموشن بورڈ میں شامل کر کے مذکورہ افسران کو ترقیاں دلوائی گیئں ہیں
