اہم خبریںپاکستان

سابق صدر آصف علی زرداری کی سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے گھر آمد دونوں رہنماؤں کی بند کمرے میں ایک گھنٹہ طویل ملاقات، سیاسی بحران پر مشاورت

Editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومتی اتحادیوں کے اہم اجلاس کے بعد مسلم لیگ (ق)  کے صدر چوہدری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اتحادیوں کے اجلاس میں اہم فیصلوں کے بعد آصف علی زرداری چوہدری شجاعت کے گھر پہنچے۔

 

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان بند کمرے میں ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ آصف علی زرداری نے واپس جاتے ہوئے وکٹری کا نشان بنایا۔

 

خیال رہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد آج حکومتی اتحادیوں کا لاہور میں اہم اجلاس ہوا جس میں اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کو بچانے کیلئے بھی تمام اتحادی جماعتیں کوشش کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button