اہم خبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اپنے آبائی ضلع گجرات پر نوازشات،اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

Editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اپنے آبائی ضلع گجرات  کو ڈویژن کا درجہ دینے پر نوازشات،حلقہ این اے 68 کے لیے خزانوں کا منہ کھول دیا۔گجرات میں روڈ سیکٹر کی 38 اسکیموں کی کابینہ منظوری کے بعد سالانہ ترقیاتی بجٹ کا حصہ بنا دی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر گجرات کے لیے پانچ ارب 32 کروڑ 45 لاکھ کی سکیموں کو ترقیاتی بجٹ میں شامل کیا گیا۔ گجرات میں 104 کلو میٹر طویل روڈ ایکٹر کی 38 سکیمیں رواں مالی سال ہی فنڈنگ کر کے مکمل کی جائینگی۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سکیموں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ سے فنڈنگ کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ گجرات روڈ سیکٹر کی 28 سکیمیں محکمہ تعمیرات و مواصلات جبکہ دس سکیمیں لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ مکمل کرے گا۔سکیموں میں نورا منڈیالا روڈ ، جلالپور جٹاں بائی پاس، جپو وال روڈ، لالہ موسیٰ دولت نگر روڈ، ملک پور تا رنگ پور روڈ کی تعمیر سمیت 38سکیمیں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button