
اہم خبریں
پنجاب ،ان ہاؤس تبدیلی لانے کیلئے پنجاب کے حکمران اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کی منظم کوششیں تیز
Editor Arshad mahmood Ghumman
لاہور(ٹی این آئی نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیے سے ملک میں عدم استحکام کو روکنے اور وفاقی حکومت کو بچانے کیلئے ایک بار پھر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لانے کیلئے پنجاب کے حکمران اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کی منظم کوششیں تیز کردی گئی ہیں. تحریک انصاف کی خواتین اراکین اور وزارتوں سے محروم ممبران صوبائی اسمبلی سے رابطے کرکے انہیں بڑی پیشکشیں کی جارہی ہیں،ان ممبران نے پارٹی قیادت کو آگاہ کر کے چوکس کردیا ہے .
ذرائع کے مطابق کہ عنقریب گورنر پنجاب بلیغ الرحمن ، اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو خط لکھیں گے اور اعتماد کا ووٹ لینے کے دوران تحریک انصاف کی بعض خواتین اراکین اسمبلی ایوان میں حاضر نہ ہوں اِس کیلئے درپردہ رابطے اور کوششیں کی جارہی ہیں
