
محکمہ ایکسائز نے موٹر گاڑیوں کے مالکان سے کمپیوٹر رائزڈ نمبرپلیٹس کی مد میں اربوں روپے اکٹھے کرلئے لاکھوں شہری نمبرپلیٹس کے حصول کے لئے دفاترکے چکر لگانے پر مجبور
Editor Arshad mahmood Ghumman
لاہور(ٹی این آئی نیوز) محکمہ ایکسائز موٹر رجسٹریشن آٹھارٹی نے گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی نمبرپلیٹس کی فیسوں کی مد میں اربوں روپے وصول کرلئے تاہم پھر بھی 23لاکھ سے زائدشہری نمبرپلیٹس کے حصول کے لئے دفاترکے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔جبکہ نئے ڈی جی ایکسائز کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان؟
محکمہ ایکسائز نےشہریوں سے نمبرپلیٹس کی مد میں 2ارب80 کروڑ سے زائدکی فیسیں وصول کرلیں۔بروقت فیسوں کی وصولی کے باوجود گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی نمبرپلیٹس فراہم نہ کی جاسکیں۔گزشتہ 4 سالوں سے 23لاکھ سے زائد نمبرپلیٹس التوا کا شکار ہیں۔نیم سرکاری کمپنی کے ساتھ معاہدے کے باوجود نمبرپلیٹس کے بحران پر قابو نہ پایا جاسکا۔
سیف سٹیز حکام کا کہنا ہے 70فیصدنمبرپلیٹس موٹرسائیکلوں اور30فیصدنمبرپلیٹس گاڑیوں کی ہیں،محکمہ ایکسائزنے نمبرپلیٹس بنانے والی کمپنی کو1ارب 25 کروڑ کی ادائیگی کررکھی ہے۔گزشتہ 2سال کے دوران پلیٹس کی قیمتوں میں 800روپے اضافہ ہوا ہے۔ قیمتوں میں اضافے اوربروقت فیس وصولی کےباوجودنمبرپلیٹس کااجرا نہ ہونا سیکرٹری ،ڈی جی ایکسائز سمیت ماتحت افسران کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
