اہم خبریںپاکستان

سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لئے گلبرگ پولیس آپریشن،ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت بھی بول پڑے

Chief executive, Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز)چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے پولیس آپریشن پر چوہدری شجاعت نے اپنا مؤقف جاری کردیا۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ پولیس پرویز الہٰی کے گھر گئی تو انھیں بتایا گیا کہ وہ چوہدری شجاعت کے گھر پر ہیں جس کے بعد پولیس والے  پرویز الہٰی کا گھر کو چھوڑ کر ان کے گھر کی طرف دوڑے، دروازہ توڑا ، شیشے توڑے ، ان کے دونوں بیٹے اس کارروائی میں زخمی ہوئے ، چوہدری سالک کے ہاتھ پر ٹانکے لگے۔

 

چوہدری شجاعت کے مطابق جب پولیس سے پوچھا گیا کہ کس کیس میں یہ کیا جا رہا ہے تو جواب ملا کہ گجرات میں سڑکوں کی تعمیری ٹھیکوں میں اربوں روپے کمیشن کے الزامات ہیں۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ ان کا یا ان کے دونوں بیٹوں کا ایسے کسی معاملے سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

 

انہوں نے کہا کہ پولیس کارروائی کیلئے جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ قابل قبول نہیں، بکتر بند گاڑی سے مین گیٹ توڑنے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، اس کارروائی کے پیچھے جو بھی ہے حکام بالا اسے کیفرِ کردار تک پہنچائیں، کسی اور موقع پر تفصیل سے بات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button