اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی جناح ہاؤس پر حملے کی مذمت ، اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی اور جو کچھ ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا،صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہاؤس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی اور جو کچھ ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

لاہور ہائیکورٹ میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ جناح ہاؤس پر ہونے وا لے حملےکی مذمت کرتے ہیں؟ اس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ جناح ہاؤس حملےکی مذمت کرتا ہوں، پہلے بھی کی اور ہر پاکستانی مذمت کررہا ہے، اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، جو کچھ ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو اپناگھرکھول کردکھادیا، دہشتگردوں کے ٹھہرنےکی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، پی ڈی ایم کے اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ملک کی بدنامی ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button