
لاہور(ٹی این آئی نیوز) عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر افتخار گھمن نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر افتخار گھمن نے کہا کہ جو عمران خان کو چھوڑ کرگئے ہیں وہ بے نقاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابرار الحق کی حب الوطنی کا سب کو پتا لگ گیا، میرا نہیں خیال جو عمران خان کو چھوڑ گئے ہیں عمران خان انہیں دوبارہ رکھیں گے۔
