اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف کے سابق رہنما سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ق کی نمائندگی کریں گے یا پنجاب میں کردار؟

Chief executive,Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ق کی نمائندگی کریں گے یا پنجاب میں کردار ادا کریں گے، چوہدری شجاعت سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں اختلاف سامنے آگیا۔ق لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہمارا معاہدہ سردار عتیق کی جماعت سے ہے اس لیے سردار تنویر الیاس کی شمولیت میں ایک تکنیکی مسئلہ حائل ہے۔

 

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی یہ بات سن کر سردار تنویر الیاس بھنّا گئے اور کہا کہ سردار تنویر الیاس کسی ریجن کے لیے پیدا نہیں ہوا، ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے 17 ایم این ایز اور ارکان صوبائی اسمبلی بھی ہیں۔سردار تنویر الیاس کے حوالے سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کے بعد مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button