
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف 23 کروڑ عوام کو مہنگائی جیسے بحران سے نکالنے کے لئے رات دن کوشاں ہیں
Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman
سمبڑیال (نمائندہ ٹی این آئی نیوز)آئندہ ہونے والے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ مریم نواز کی قیادت میں مخالف حریفوں کی ضمانتیں ضبط کروا دے گی، ہماری قائدچیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی کو منظم کر کے میاں محمد نواز شریف کی بیٹی ہونے کا حق ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ سٹی سمبڑیال کے صدر رضوان گجر نے سٹی سمبڑیال کے سینکڑوں کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ سمبڑیال میں رانا شمیم احمد ایم این اے اور محمد ارشد وڑائچ سابق ایم پی اے کی تر قیاتی کاموں اور عوام سے قریبی روابط کی وجہ سے حلقہ کے لوگوں کے اعتماد کو تقویت ملی ہے جس کی وجہ سے آنے والے الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو کر رہے گی انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ سابق حکومت کی نالایقیوں کا بوجھ موجودہ اتحادی حکومت کو اٹھانا پڑا ہے انہوں نےکہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف 23 کروڑ عوام کو مہنگائی جیسے بحران سے نکالنے کے لئے رات دن کوشاں ہیں اور بہت جلد بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی لاکر عوامی خادم ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔انہوں نے کہا وہ دن دور نہیں جب سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پاکستان میں ہونگے اور مستقبل کے وزیراعظم پاکستان ہونگے