اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

اینٹی کرپشن پاکپتن نے کرپشن کے الزامات پر سابق ضلع ناظم پاکپتن محمد اسلم سکھیرا کو گرفتارکر لیا۔

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر کرپٹ اور بد عنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ اینٹی کرپشن پاکپتن نے کرپشن کے الزامات پر سابق ضلع ناظم پاکپتن محمد اسلم سکھیرا کو گرفتارکر لیا ہے۔

 

سابق ضلع ناظم پاکپتن اسلم سکھیرا پر الزام ہے کہ اس نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیداروں سے ملکر کرپشن کی اور سرکاری وسائل کو زاتی فائدے کے لئے استعمال کیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق سابق ضلع ناظم نے سرکاری رقم سے اپنی ملکیتی زمین میں پلیاں اور سڑکیں بنائیں اور خزانہ سرکار کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا ۔ ترجمان اینٹی کرپشن نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب بھر میں کرپٹ اور بد عنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button