اہم خبریں
ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت کو اپوزیشن سےمذاکرات کا مشورہ دے دیا۔
لاہور (ٹی این آئی)تحریک انصاف کی اہم اتحادی ق لیگ نے حکومت کو اپوزیشن سے مذاکرات کرنے کا مشورہ دے دیا۔
ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی تمام تجاویز کا جواب بیان بازی سے نہ دے بلکہ سنجیدگی سے ان پر غور کرے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی نمائندے ہر بات کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں بلکہ آگے بڑھ کر معاملات سلجھانے میں پہل کریں۔
ق لیگ نے کہا کہ ڈھائی سال پہلے ہی گزر چکے ہیں ایک سال اور گزرا تو پھر اس گالی گلوچ کے نتائج سامنے آئیں گے
Nice