اہم خبریںجرم وسزا

ایکسائز انسپکٹر ریجن سی کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں اینٹی کرپشن کے ریڈار پر؟

Editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی نیوز) محکمہ ایکسائز اینڈ موٹر رجسٹریشن ایم آر 2 ریجن سی لاہورانسپکٹر ملک منیب کا ٹوکن ٹیکس کی مد میں قومی خزانہ کے کروڑوں روپے خورد برد کرنے کے خلاف  اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع  کر دی ہیں اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق انسپکٹر ملک منیب نے مبینہ طور پر موٹر برانچ ایم آر 3 میں بوگس ٹوکن ٹیکس کا اندراج کر کے تقریبا 50 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں کیں تھیں ذرائع کے مطابق مذکورہ انسپکٹر نے ایجنٹ مافیا کی مبینہ ملی بھگت سے گم شدہ رجسٹریشن کو ڈوپلیکیٹ جاری کرنے کی بجائے پچھلی تاریخوں میں نئی جاری کیں ذرائع کے مطابق مذکورہ انسپکٹر نے بنکوں سے لیز والی گاڑیوں کے خودساختہ NOCجاری کر کے گاڑیوں کو ٹرانسفر کر کے لاکھوں روپے کمائے علاوہ ازیں ذاتی مفادات کی خاطر نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ دیگر چوری شدہ گاڑیوں کو بوگس رجسٹریشن جاری کرنے کے الزامات بھی ہیں اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ملک منیب انسپکٹر نے 2منشی ورک چارج تعینات کرکےآمدن سے زائد کروڑوں روپے مالیت کے ناجائز اثاثوں بھی بنا رکھے ہیں۔مذکورہ آفیسر کے خلاف شہری کی درخواست پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے تحقیقات کے احکامات جاری کر دئیے۔تاہم اس حوالے سے مذکورہ آفیسر ملک منیب موقف دینے سے انکاری ہے۔جس پر ڈی جی ایکسائز رضوان اکرم شیروانی کا کہنا ہے کہ ایسے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button