اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کی بریت کی درخواست خارج؟

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےخاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں  مرید عباس خان کی عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا اور خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست خارج کی۔

 

سول جج مرید عباس کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ‏چیئرمین پی ٹی آئی خاتون جج دھمکی کیس میں بریت کے مستحق نہیں ہے۔اس کے علاوہ سیشن کورٹ نے خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

واضح رہے کہ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button