اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

رحیم یار خان:ڈاکو تاجروں سے 18 کروڑ روپےکا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز)رحیم یار خان میں ڈاکو تاجروں سے 18 کروڑ روپےکا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات تھانہ سٹی کے علاقے اسکول بازار پل کے قریب پیش آئی جہاں 6 مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ملتان کے بڑے تاجروں سےکروڑوں روپے مالیت کا سونے سے بھرا بیگ چھین لیا۔

 

مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 تاجر شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں شیخ زائد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تاجروں نے دعویٰ کیا ہےکہ چھینے گئے 8 سے 10 کلو سونےکی مالیت تقریباً 18 کروڑ سے زائد ہے۔

 

بیچ بازار میں سرے عام ڈکیتی کی واردات پر صرافہ رہنماؤں نے الزام لگایا ہےکہ پولیس بروقت اطلاع کے باوجود نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button