
لاہور(ٹی این آئی نیوز) نگران پنجاب حکومت نے جیلوں میں گنجائش کیلئے سنگین جرائم کے 10ہزار سے زائد قیدیوں کی پیرول پر رہائی مسترد کردی۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے پیرول پر رہائی کی تجویز دی تھی اور یہ تجویز جیلوں میں گنجائش پیدا کرنے کیلئے دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں تجویزپربحث ہوئی اور اسے مسترد کردیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں سنگین جرائم کے قیدیوں کے بجائے چھوٹےجرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی پر غورکا فیصلہ کیا گیا ۔