اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن کی بھرپور کاروائیاں

CEO.Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن بھرپور کاروائیاں کر رہی ہے۔ اس ضمن میں ایک شہری وسیم ناصر نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن اے میں درخواست دی کہ سب انسپکٹر تھانہ شاہدرہ ٹاؤن لاہور منظور احمد اس سے ایک مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کرنے کے لیے 25ہزار روپے رشوت لے چکا ہے اور اب وہ ملزمان مقدمہ کی گرفتاری اور عدالت سے انکی ضمانت منسوخی میں مدد دینے کے لیے مزید 20ہزار روپے کی رشوت طلب کر رہا ہے اس لئے اینٹی کرپشن ملزم سب انسپکٹر پولیس کے خلاف کاروائی کرے جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور اے احسان منیر بھٹی نے فوراً سرکل آفیسر لاہور ریجن سید سہیل اخلاق کو ملزم کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ۔ جس پر سرکل آفیسر لاہور کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے رشوت طلب کرنے والے سب انسپکٹر تھانہ شاہدرہ ٹاؤن لاہور منظور احمد کو شہری سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد ہوئے ۔ اینٹی کرپشن لاہور نے ملزم سب انسپکٹر منظور احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button