
گوجرنوالہ (ٹی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی رہنما ضیغم سلطان تارڑ قتل، تھانہ ونیکی تارڑ کی حدود میں مسلح افراد نے ضیغم تارڑ کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑ گئے۔
مقتول کے ماموں سجاد حسین نے پولیس کو بتایا کہ حافظ آباد سے کوٹ اسحاق آتے ہوئے شہید چوک موتو چک کے مقام پر چند مسلح افراد نے ان کے بھانجے ضیغم سلطان کی گاڑی کو روکا اور فائرنگ کردی ایک گولی مقتول کی آنکھ اور دوسری گردن پر لگی جس وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، تھانہ ونیکی تارڑ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
علاقے کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔