
لاہور(ٹی این آئی)ایف آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی میں انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار کرلیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم طاہر رشید کو چھاپہ مار کاروائی میں گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ، ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے ، ملزم نے شہری کو سپین ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 29 لاکھ سے زائد روپے وصول کیے ۔ ملزم شہری کو سپین بھجوانے میں ناکام رہا اور رقم وصول ہونے کے بعد روپوش ہو گیا ۔