اہم خبریںپاکستان

سینیئر راہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے پختونخوا میں گورنر راج سے متعلق وضاحت کر دی

CEO.Arshad mahmood Ghumman

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے خواجہ آصف نے احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کے ویڈیو بیان پیش کیے جس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں  نے بتایا کہ انہیں پیسے دے کر دھرنے میں لایا گیا،  یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنی ہے۔

 

گرفتار کارکنوں کا ویڈیو بیان میں مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں میں پتھر موجود تھے، پیٹرول بم بنائے جا رہے تھے، توڑ پھوڑ کے دوران ہی انہیں گرفتار کیا گیا۔

 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران کسی شہری کے جاں بحق ہونے کی شہادت نہیں ملی، تمام لیڈر متضاد بیانات دے رہے ہیں، اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں، پہلے کم از کم آپس میں مشاورت تو کر لیں کہ کتنے بندے مرے ہیں۔

 

خواجہ آصف کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے 3 بار وفاق پر حملہ کیا، لشکروں کے ذریعے حکومت نہیں ہو سکتی،  بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ کے گریبان پر ہاتھ ڈالا، پھرکہا مذاکرات انھی سے کرنے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ویڈیوز موجود ہیں کہ یہ لوگ اسلام آباد سے فرار ہوئے، اب خیبرپختونخوا سے آئندہ وفاق پر کوئی حملہ نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button