پاکستان

آرٹ اور فلم کلچر کے فروغ سے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے لایا جا سکتا ہے،وفاقی وزیر کانیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں ڈگری شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب

CEO.Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)آرٹ اور فلم کلچر کے فروغ سے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے لایا جا سکتا ہے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں ڈگری شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب

 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں ڈگری شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹ اور فلم کلچر کے فروغ سے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ڈبنگ سہولت مرکز قائم کر دیا گیا ہے، اور سالانہ 2 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کی جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ معاشرتی استحکام کے لیے نفرت، انتشار اور انتہاپسندی کے خاتمے کے ساتھ اتحاد اور باہمی احترام ضروری ہے۔ ملکی ترقی کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ترقی یافتہ ممالک کی کامیاب معاشی پالیسیاں اپنانا ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button