اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقلی کی کوئی پیشکش نہیں کی۔

CEO.Arshad mahmood Ghumman

 

ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایاز صادق کی واپسی کے بعد مذاکرات شروع ہو جائیں گے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقلی کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے پیشکش کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے رابطے دونوں طرف نہیں بلکہ چاروں طرف ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی لیکڈ واٹس ایپ گفتگو کے بارے میں رانا ثنااللہ نے کہا علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کے سیاسی فوائد اور انہیں زہر دینے کی بات کی، اس جماعت کے لوگ آپس میں بھی لڑ رہے ہیں اور اداروں سے بھی لڑ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button