اہم خبریںپاکستان

ڈانسر مہک ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ایک ڈرامے کا معاوضہ ایک آلٹو کی قیمت سے زیادہ ہے۔

اداکارہ نرگس کے معاوضے سے ان کے موازنے پر مہک ملک نے بتایا کہ میری نرگس سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی

لاہور(ٹی این آئی نیوز)ٹرانس جینڈر ڈانسر مہک ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ایک ڈرامے کا معاوضہ ایک آلٹو کی قیمت سے زیادہ ہے۔ٹرانس جینڈر ڈانسر مہک ملک حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے معاوضے سے متعلق سوال پر مہک ملک نے بتایا کہ’ جس طرح یوٹیوبرز کہتے ہیں کہ وہ اپنی ویڈیوز سے ماہانہ اتنا کمالیتے ہیں کہ اس سے بآسانی ایک ، دو یا تین آلٹو خریدی جاسکیں بالکل اسی طرح میں ایک ڈرامے کا معاوضہ اتنا لے لیتی ہوں کہ اس سے ایک ڈیڑھ آلٹو آجائے‘۔

دوران انٹرویو میزبان نے مہک ملک سے اداکارہ نرگس کے معاوضے سے ان کے موازنے کا سوال کیا ۔اس پر مہک ملک نے بتایا کہ میری نرگس سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی اس لیے میں اس حوالے سے کچھ نہیں بتاسکتی لیکن میرا معاوضہ 20 لاکھ سے زائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button