
نیو یارک سٹی میں جنگ کے خا تمے کے لیے مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ نیو یارک سٹی میں مین ہیٹن میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے ایران اور لبنان میں جنگ کے خاتمے کیلئے احتجاج کیا۔جنگ مخالف مظاہرین نے سینیٹرچک شومر اور کرسٹن گلیبارڈ کے دفاترکے سامنے دھرنا دیا اور ایران و لبنان پر حملے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ ‘فنڈنگ ہیلتھ کیئرکے لیےکریں، جنگ کے لیےنہیں۔اس دوران مظاہرین نے اسرائیل کو مسلح کرنے سے روکا جائے کے نعرے بھی لگائے۔مزید برآں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 100 کے قریب مظاہرین کو گرفتار بھی کیا۔
