
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید تنقید کے بعد اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ پر اپنی اے آئی جنریٹڈ تصویر ڈیلیٹ کردی۔امریکی صدر نے اس تصویر میں خود کو یسوع مسیح کے طورپر پیش کیا تھا۔ تصویر کے پوسٹ کیے جانے کےبعد امریکی صدر پر مسیحی رہنماؤں کی طرف سے توہین مذہب کے الزامات سامنے آئے۔صدر ٹرمپ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پیج پر تقریباً 12 گھنٹے تک رہی جس کے بعد اسے ڈیلیٹ کردیا گیا۔
دوسری جانب ٹرمپ نے خود کویسوع مسیح جیسا دکھا کرشیئر کی جانے والی تصویر کا دفاع کرنےکی کوشش کی اور کہا انہوں نے خود کو ڈاکٹرجیسا بناکر پیش کرنے کی کوشش کی تھی اور اس کا انداز ریڈکراس کے ورکرجیسا تھا۔
ٹرمپ یہ واضح کرنے میں ناکام رہے کہ اگر خود کو ڈاکٹر کے طور پر ہی پیش کر نا تھا تویسوع کے پس منظر میں دکھائی جانے والی روشنی کی طرح ڈاکٹر کے ہاتھ سے نکلتی شعاعیں دکھانےکی وجہ کیا تھی؟
