شہر شہر سے

پولیس سرکل سمبڑیال میں جرائم پیشہ افراد گھروں کی بجائے حوالات کا سامنا کرنا ہوگا،ڈی ایس پی

سمبڑیال(ٹی این آئی ) پولیس سرکل سمبڑیال میں جرائم پیشہ افراد گھروں کی بجائے حوالات کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل سمبڑیال ذوالفقار ورک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا ہے کہ سمبڑیال میں جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کا گھیراؤ بھی کر رکھا ہے.
اور آج اللہ کا شکر کہ سمبڑیال میں جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ وہ خو د پولیس گشت کرتے ہیں اور تمام ایس ایچ او کے ساتھ دوران گشت رابطے میں رہتا ہوں تاکہ کہیں کسی پولیس آفیسر کی تھوڑی سی غفلت کے باعث کوئی ایسا حادثہ یا وقوعہ نہ ہو جو پولیس آفیسر کے لئے شرمندگی کا باعث نہ بنے ۔اس لئے تمام تھانوں اور اور ماتحت افسران کے معمول کو رفتہ رفتہ چیک کرتا رہتا ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button