اہم خبریں

پاکستان کی بابری مسجد شہید کرنے کے ذمہ داروں کی رہائی کی شدید مذمت

اسلام آباد(ٹی این آئی) پاکستان نے بابری مسجد شہید کرنے والے ملزموں کی رہائی کے بھارتی عدالتی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حافظ نے جاری بیان میں کہا کہ ۔
دنیا پر ثابت ہوگیا کہ ہندوتوا سے متاثر بھارتی عدلیہ انصاف کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی نے پلاننگ کے تحت ہندو رائے عامہ کو بھڑکانے کے لیے رتھ یاترا کی تھی۔ ترجمان کے مطابق بابری مسجد شہید کرنے کے نتیجے میں بی جے پی کی زیرقیادت فرقہ وارانہ تشدد ہوا۔
تشدد کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت میں اںصاف کی علامت ہوتی تو سرعام مجرمانہ فعل پر فخر کرنے والوں کو آزادی نہیں کیا جاسکتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button