ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محکمانہ اصطلاحات کے لئے پر عزم
لاہور(ٹی این آئی)ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محکمانہ اصلاحات کے لئے پُر عزم 137 خالی آسامیوں پر بھرتی کےلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زریعے پراسیس شروع اینٹی کرپشن پنجاب میں گریڈ 9 سے گریڈ 18 کے 137 نئے افسران بھرتی کئے جائیں گے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ایک ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل ،5 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لیگل بھی بھرتی کئے جائیں گےجبکہ 48 اسٹینو گرافرز , 7 اسسٹنٹ اور 34 جونئیر کلرک بھی نئی بھرتی میں شامل ہیں۔ ڈی جی کے مطابق
اینٹی کرپشن میں 20 نئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 8 نئے ڈیٹا انٹری آپریٹر کی بھرتی کی جائے گی اور خالی آسامیوں پر بھرتی کے بعد ادارے کی استعداد کار اور افادیت میں مزید اضافہ ہو گا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق اینٹی کرپشن میں بہترین انسانی وسائل کی دستیابی ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق میرٹ پر آنے والے بہترین انسانی وسائل سے ادارے میں نئی سوچ اور نیا جزبہ آئے گا۔ ڈی جی گوہر نفیس نے کہاکہ اینٹی کرپشن پنجاب پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن کو ایک زبردست تفتیشی و انسداد بدعنوانی ادارہ کی طور پر دیکھنا چاہتا ہوں
