پاکستان

شاہ محمود قریشی نے انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کا رابطہ ،باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ٹی این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنو مَارسودی کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دو طرفہ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات پر اظہار اطمینان کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے اگست 2020 میں اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی کامیاب صدارت اور امن عالم کیلئے کاوشوں پر انڈونیشین وزیر خارجہ کو مبارکباد دی ۔انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو سراہا ۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ سیاسی، معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورت جاری رکھنے اور خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کا عندیہ کیا ۔وزیر خارجہ نے اپنی انڈونیشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button