کھیل

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم 26سال کے ہوگئے

لاہور(ٹی این آئی) پاکستان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم 26سال کے ہوگئے ۔15 اکتوبر 1994 کو لاہورمیں پیدا ہونے والے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم 26 سال کے ہوگئے ہیں، راولپنڈی اسٹیڈیم میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے خیر پختون خوا کے خلاف کامیابی حاصل کرکے کپتان کی سالگرہ کو یادگار بنادیا۔
اس موقع پر ٹیم انتظامیہ نے چھوٹی سی تقریب کا بھی اہتمام کیا، بابراعظم کو جب اچانک کیک کاٹنے کی دعوت دی گئی تو وہ حیران رہ گئے، ساتھی کھلاڑیوں نے مبارکباد دینے کے ساتھ کپتان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، ٹیم مینجر اظہر زیدی نے کھلاڑیوں کے آٹوگراف والی سینٹرل پنجاب کی شرٹ انہیں تحفہ میں دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button