کھیل

جنوبی افریقی بورڈ کے بحران کے باوجود پاک جنوبی افریقا سیریز کو خدشہ نہیں،وسیم خان

لاہور (ٹی این آئی) پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہاہے کہ جنوبی افریقی بورڈ کے بحران کے باوجود پاک جنوبی افریقا سیریز کو خدشہ نہیں۔ایک انٹرویومیں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بتایاکہ انگلش بورڈ کو باضابطہ طور پر تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے خط لکھا ہے جس کے لیے جنوری میں دعوت دی گئی ہے۔وسیم خان ن یکہا کہ جنوبی افریقی بورڈ کے بحران کے باوجود پاک جنوبی افریقا سیریز کو خدشہ نہیں،
جنوبی افریقہ کی سکیورٹی جائزہ ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور ٹیم شیڈول کے مطابق جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی مچز شیڈول ہیں۔انہوںنے کہاکہ جنوبی افریقی ٹیم کے دورے سے قبل انگلش ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے البتہ دورے سے قبل انگلش بورڈ سکیورٹی اور حالات کا جائزہ لے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button