پاکستانشہر شہر سے

بزدار نے دورہ ملتان کے دوران نشتر اسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ (ایم ایس) اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کو ناقص کارکردگی پر معطل کردیا

ملتان(ٹی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دورہ ملتان کے دوران نشتر اسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ (ایم ایس) اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کو ناقص کارکردگی پر معطل کردیا۔جبکہ
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے دورہ ملتان کے دوران نشتر اسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو سہولیات دستیاب نہ ہونے پر کمشنر ملتان جاوید محمود کو فوراً اسپتال طلب کیا۔
عثمان بزدار نے کمشنر سے سہولیات کا جائزہ لے کر رپورٹ کرنے کا کہا اور اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے حکم دیا کہ ایم ایس نشتر اسپتال شاہد بخاری اور شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او لطیف خان کو معطل کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button