اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی ن لیگی سابق ایم پی اے سرفراز افضل گرفتار
راولپنڈی (ٹی این آئی)الینٹی کرپشن کی راولپنڈی میں بڑی کاروائی
سابق ن لیگی ایم پی اے و مشیر سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری سرفراز افضل گرفتار
سابق ایم پی اے کاملزم کا آلہ کار بننے والے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سمیت گیارہ افراد پر بھی مقدمہ درج کر لیا گیاڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی نگرانی میں سرکل آفیسر زاہد ظہور نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتاری کے بعد سابق ایم پی اے کی طبعیت خراب ہونے پر ملزم کو ہسپتال داخل کرا دیا گیاملزم نے پام سٹی کے نام سے این او سی کے بغیر غیر رجسٹرڈ ،غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رکھی تھی۔ ملزم نے نالہ لئی اور محکمہ جنگلات کی دو سو سے ذائد کنال زمین پر بھی قبضہ کر کےغیر قانونی طور پر سوسائٹی میں شامل کی ہوئی ہےاینٹی کرپشن کے مطابق ملزم نے کنورژن ،رجسٹریشن، سائیٹ فیس اور دیگر ٹکیسز کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم غیر قانونی سوسائٹی بنا کر سادہ لوح عوام کو لوٹ رہا تھا۔
اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہملزم کے خلاف ٹھوس شواہد پر مبنی سورس رپورٹ پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔