شوبز

بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثناء خان نے عالم دین مفتی انس سے شادی کرلی

سورت (ٹی این آئی)بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثناء خان نے عالم دین مفتی انس سے شادی کرلی۔

بگ باس اسٹار ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا
گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکارہ ثناء خان نے اچانک شوبز کو خیرباد کہہ کر مداحوں کو حیران کردیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ باقی زندگی اسلامی اصولوں پر عمل کرکے گزاریں گی۔
سابقہ اداکارہ بھارت کے عالم دین مفتی انس سے رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئی ہیں اور وہ اس پر بے حد خوش ہیں۔
ثناء خان کی شادی بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں گزشتہ روز سرانجام پائی اور نکاح کی تقریب میں والدین اور قریبی رفقاء نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button