جرم وسزاشہر شہر سے

ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایات پر اینٹی کرپشن کی سرگودھا اور ڈی جی خان میں قبضہ مافیا کے خلاف دو بڑی کاروائیاں۔

لاہور (ٹی این آئی)اینٹی کرپشن کی سرگودھا اور ڈی جی خان میں قبضہ مافیا کے خلاف دو بڑی کاروائیاں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی۔

سرگودھا میں چک نمبر 71 سے سولہ کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔ واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔علاوہ ازیں اینٹی کرپشن نے ڈی جی خان کے علاقے راکھ سبزانی سے 312 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی۔ واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت اسی لاکھ روپے ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن نے واگزار کرائی گئی زمین متعلقہ اداروں کے حوالے کر دی گئی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن اینٹی گوہر نفیس نے کہا ہے کہ کرپشن کی پنجاب بھر میں قبضہ مافیا و کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button