پاکستانشہر شہر سے
نااہلوں کے خلاف بغاوت کرنا فریضہ ہے، اس جہاد سے پیچھے ہٹنےکو گناہ سمجھتے ہیں:مولانا فضل الرحمان
لاڑکانہ (ٹی این آئی)جمعیت علمائے اسلام (جو یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نااہلوں کے خلاف بغاوت کرنا فریضہ ہے، اس جہاد سے پیچھے ہٹنےکو گناہ سمجھتے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں شہید اسلام کانفرنس سے خطاب کیا۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام جماعتیں اس حکومت کے خاتمے پر متفق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو سمیٹ کرچین کو ناراض کرنا اس حکومت کا ایجنڈا تھا، چین کے ساتھ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی پاکستان سے ناراض ہیں۔